اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کولمبو ٹیسٹ میں بھی گال جیسی کارکردگی دہرانا ہوگی: امام الحق

24 Jul 2023
24 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر امام الحق نے کہا ہے کہ گال میں سری لنکا کیخلاف ہم نے اہم فتح حاصل کی، اندازہ تھا کہ چھوٹے ہدف کو بچانے کیلئے سری لنکا جارحانہ بولنگ کرے گا۔

پی سی بی کی جانب سے یوٹیوب پر جاری انٹرویو میں امام الحق نے کہا کہ یہی کوشش تھی کہ کاؤنٹر اٹیک کروں تاکہ حریف پر پریشر رہے، گال کی وکٹ پر چوتھی اننگز میں بیٹنگ آسان نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ میں خوش قسمت بھی رہا تھا، سعود شکیل اور آغا سلمان نے پہلی اننگز میں پاکستان کو اہم بنیاد دی، وہ دونوں پاکستان کو میچ میں واپس لائے۔

امام الحق کا کہنا تھا کہ جب آپ کو سیریز میں برتری ہوتی ہے تو اعتماد ملتا ہے، ہم سب کو اندازہ ہے کہ ابھی اصل ہدف سیریز کو جیتنا ہے، گال ٹیسٹ کی جیت کا فائدہ اس وقت ہی ہوگا جب کولمبو میں وہی کارکردگی دہرائیں۔

پاکستانی بیٹر نے مزید کہا کہ کوشش کریں گے کہ پہلے میچ میں جو غلطیاں ہوئیں وہ نہ دہرائیں، جب پلیئرز کو حوصلہ دیا جاتا ہے تو پلیئر پورے اعتماد سے کھیلتا ہے، ہم نے یہی تیاری کی تھی کہ ڈاٹ بالز نہ کھیلیں تاکہ سکور اچھا رہے۔

امام الحق کا کہنا تھا کہ سری لنکا آنے سے پہلے 20 سے 25 دن بھرپور تیاری کی تھی،  پچھلے ڈیڑھ سال سے ہماری فیلڈنگ بھی کافی بہتر ہوئی ہے، بابراعظم نے سب کو یہی کہا ہے کہ خود کو کھیل کے ہر شعبے میں بہتر کرنا ہے، امید ہے کولمبو میں گال سے بہتر وکٹ رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ کولمبو میں گرمی زیادہ ہوگی اس لیے فٹنس کا کردار اہم ہوگا، سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہاں ہمیں 20 وکٹیں لینا ہوں گی، پوری امید ہے کہ یہاں سے ہم سیریز کو 0-2 کرکے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔ دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ آج سے کولمبو میں شروع ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے