اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشین گیمز میں پاکستان کے 222 کھلاڑیوں کی شرکت کنفرم

24 Jul 2023
24 Jul 2023

(ویب ڈیسک) اس سال چین میں ہونیوالے 19 ویں ایشین گیمز میں پاکستان کے 222 کھلاڑیوں کی انٹری کنفرم کر دی گئی ہے۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے ذرائع کے مطابق 19 ویں ایشین گیمز کے لیے مختلف کھیلوں میں پاکستان کے 287 پلیئرز و آفیشلز کی انٹری کنفرم کی گئی ہے، دستے میں 222 کھلاڑی اور ان کھیلوں کے 65 آفیشلز شامل ہوں گے، کھلاڑیوں میں 161 مرد کھلاڑی اور 62 خواتین شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فنڈز کی کمی کی وجہ سے بیس بال اور جمناسٹک میں پاکستان شرکت نہیں کرے گا، پاکستان سپورٹس بورڈ نے دونوں کھیلوں کو ایشین گیمز کے لیے اخراجات دینے سے منع کر دیا تھا جبکہ فٹبال اور ایکیوسٹریئن میں بروقت انٹری نہ بھیجنے کی وجہ سے پاکستان شریک نہیں ہوگا۔

چیف ڈی مشن سمیت دستے کے انتظامی آفیشلز کی فہرست بعد میں فائنل کی جائے گی۔

واضح رہے کہ چین کے شہر ہینگزو میں 23 ستمبر سے 8 اکتوبر تک ہونے والے ایشین گیمز کے لیے آرگنائزرز نے 15 جولائی کی ڈیڈ لائن دی تھی۔

دوسری جانب اولمپک کونسل آف ایشیا کا کہنا ہے کہ اس سال ایشین گیمز میں ریکارڈ 12500 ایتھلیٹس شریک ہوں گے جو ایشین گیمز میں ایتھلیٹس کی شرکت کا نیا ریکارڈ ہوگا۔ اس سے قبل جکارتہ میں 2018 میں ہونے والے گیمز میں 11300 ایتھلیٹس شریک ہوئے تھے۔

او سی اے کے مطابق 19 ویں ایشین گیمز کے لیے 15 جولائی کی ڈیڈ لائن تک 45 ملکوں سے 12500 انٹریز موصول ہوئیں، ایشین گیمز میں 40 کھیلوں کے 61 ڈسپلن میں 483 ایونٹس ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے