اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

آپ کو نگران وزیراعظم کی آفر ہوئی؟:صحافی،میں پنجاب میں ہی بہتر ہوں: محسن نقوی کا جواب

23 Jul 2023
23 Jul 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعظم کی آفر ملنے کے صحافی کے سوال پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ میں پنجاب میں ہی بہتر ہوں۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے نوازشریف انٹرچینج بیدیاں روڈ کا دورہ کیا اور زیر تعمیر نوازشریف انڈر پاس کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا، کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے منصوبے پر نگران وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ نواز شریف انٹرچینج انڈر پاس کی تعمیر کا کام مسلسل مانیٹر کیا جارہا ہے، گول چکر کے گرد دو لین پر مشتمل انڈر پاس تعمیر کیا جائے گا، انڈر پاس کی تعمیر سے یومیہ ایک لاکھ 20 ہزار گاڑیوں کو آمدورفت میں سہولت ملے گی، نوازشریف انٹرچینج کی تعمیر 16 اکتوبر تک مکمل ہو جائے گی، " محسن نقوی سپید" قرار دینا وزیراعظم کا اعلیٰ ظرف اور بڑا پن ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا محسن نقوی سپید وفاق میں بھی نظر آئے گی، کیا آپ کو نگران وزیراعظم کے لیے آفر ہوئی جس پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میں یہیں ٹھیک ہوں، پنجاب میں ہی ڈیلیور کروں گا۔

ممکنہ سیلابی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ بھارت کے ڈیمز بھر گئے ہیں، انہوں نے اپنے مفاد کی خاطر کام کرنا ہے ہم نے سیلاب سے نمٹنے کیلئے اپنی تیاری کرنی ہے، ممکنہ سیلاب کے حوالے سے ریڈ الرٹ جاری کر کے ڈی سی لاہور و دیگر  اضلاع میں انتظامیہ کی ڈیوٹی لگا دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہے آبادیوں اور مویشیوں کو  سیلاب سے بچایا جائے، ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے پنجاب کابینہ نے ریسکیو کو دو ہیلی کاپٹر دینے کی منظوری دی ہے، پوری کوشش ہو گی کہ شہریوں کو محفوظ مقامات پر بروقت منتقل کیا جائے۔

پنجاب میں سرکاری افسران کو گاڑیاں دینے کے سوال پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ گاڑیاں نہ دیں تو افسران کام کیسے کریں گے، ہمارے پاس گاڑیوں کی فراہمی و مرمت کے لیے بجٹ ہوتا ہے، پنجاب حکومت کا آئی ایم ایف سے کوئی تعلق نہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کیخلاف کارروائیاں کررہے ہیں، گراں فروشی و ذخیرہ اندوزی پر کسی کو نہیں چھوڑیں گے، چینی باشندوں کو فول پروف سکیورٹی کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے