اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایمرجنگ ایشیا کپ میں فتح پر محسن نقوی اور ذکاء اشرف کی پاکستان شاہینز کو مبارکباد

23 Jul 2023
23 Jul 2023

(لاہور نیوز) ایمرجنگ ایشیا کپ میں بھارت کیخلاف فائنل میچ میں فتح پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف نے پاکستان شاہینز کو مبارکباد دی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو واضح مارجن سے شکست دے کر آوٹ کلاس کیا، پاکستانی شاہینوں نے ہر شعبے میں بھارت پر اپنی برتری ثابت کی، پاکستانی کرکٹرز نے قوم کو خوشی دی اور دل جیت لئے۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے روایتی حریف کو شکست دے کر سبز ہلالی پرچم کو بلند کیا۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین  ذکاء اشرف نے پاکستان شاہینز کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان شاہینز نے فائنل میں انڈیا اے کو کھیل کے ہر شعبے میں آؤٹ کلاس کردیا، تمام کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا، نوجوان کھلاڑی پاکستان کرکٹ کا مستقبل ہیں۔

 ذکا اشرف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان شاہینز ٹیم نے ثابت کردیا ہے کہ وہ دنیا کی کسی بھی ٹیم سے مقابلہ کرسکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے