اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاور پلانٹس کی فنی خرابی، ایندھن کی عدم دستیابی سے خزانے کو اربوں کا نقصان

22 Jul 2023
22 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پاور پلانٹس کی فنی خرابی اور ایندھن کی عدم دستیابی کے باعث قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہونے لگا، نئی تعمیر شدہ مٹیاری ٹرانسمیشن لائنز میں خرابی پر نیپرا دستاویزات نے پاور سیکٹر کی نالائقی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

دستاویز  کے مطابق گدو 147 میگاواٹ اگست 2022ء سے فنی خرابی کی وجہ سے بند ہے، گدو 747 اوپن سائیکل پر چل رہا ہے جس کی کارکردگی 29 فیصد ہے۔

نیپرا دستاویز  کے مطابق حویلی بہادر شاہ، بلوکی سے بہترین کارکردگی کے حامل ہونے کے باوجود پوری صلاحیت سے بجلی حاصل نہیں کی جا رہی، حویلی بہادر شاہ، بلوکی کی وجہ سے 3 ارب 46 کروڑ کا ٹیکہ لگ گیا۔

دستاویز  کے مطابق ان پاور پلانٹس کے چلانے سے لوڈشیڈنگ پر قابو پایا جا سکتا تھا، نئی تعمیر شدہ مٹیاری ٹرانسمیشن لائنز میں بھی خرابیاں آنے لگیں۔

ٹرانسمیشن لائنز میں خرابی کی وجہ سے تھرکول پاور پلانٹس سے بجلی کی بلاتعطل ترسیل متاثر ہوئی، ایک ماہ میں 5 کروڑ 56 لاکھ کا نقصان ہوا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے