اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ : چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر تحقیقات میں حکم امتناع واپس لینے کا تحریری فیصلہ جاری

22 Jul 2023
22 Jul 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر تحقیقات میں حکم امتناع واپس لینے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

جسٹس علی باقر نجفی نے وفاقی حکومت کی متفرق درخواست پر دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے سائفر تحقیقات روکنے کے حوالے سے جاری حکم امتناع واپس لے لیا، عدالتی نوٹس کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل عدالت پیش نہیں ہوئے ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق ایف آئی اے نوٹسز اسلام آباد کے ایڈریس پر بھجوائے گئے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق معاملہ اسلام آباد کا ہونے کے باعث لاہور ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار نہیں بنتا، سرکاری وکیل نے اپنے دلائل کے حق میں متعدد عدالتی فیصلے بھی پیش کیے، عدالت 6 دسمبر 2022 کو جاری کردہ حکم امتناع واپس لینے کا حکم دیتی ہے اور وفاقی حکومت کی متفرق درخواست کو منظور کرتی ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے