اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نیب لاہور کا ہر ماہ کھلی کچہری کے انعقاد کا اعلان

21 Jul 2023
21 Jul 2023

(لاہور نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے ہر ماہ عوامی مسائل کی شنوائی کیلئے کھلی کچہری کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

نیب لاہور کی جانب سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق نیب لاہور آفس میں ہر ماہ کے آخری جمعہ کو متاثرین کی شنوائی کیلئے صبح 10 سے 12 بجے کے دوران کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا، ڈی جی نیب لاہور کھلی کچہری میں متاثرین کی شکایات خود سنیں گے اور دادرسی کیلئے فی الفور احکامات جاری کریں گے۔

نیب لاہور کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ڈی جی نیب لاہور نے شکایت کنندگان کو درخواستوں پر ہونیوالی پیش رفت سے آگاہ کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ہیں۔

ڈی جی نیب لاہور کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی سربراہی میں بدعنوان عناصر کیخلاف بھرپور اقدامات اٹھانے کیلئے کوشاں ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے