اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

نو مئی واقعات کی تحقیقات کے لیے ایک اور جے آئی ٹی تشکیل

21 Jul 2023
21 Jul 2023

(لاہور نیوز) نو مٸی کو پُرتشدد واقعات کے معاملے پر حکومت پنجاب کی منظوری کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمہ نمبر 96/23 پر بھی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  ڈی آٸی جی انویسٹی گیشن لاہور عمران کشور کی سربراہی میں ایک اور 5 رکنی جے آٸی ٹی تشکیل دی گئی ہے، جے آٸی ٹی کے دیگر ممبران میں ایس پی انویسٹی گیشن سٹی ڈویژن ڈاکٹر رضاتنویر، ایس پی اے وی ایل ایس لاہور رانا زاہد پرویز، اے ایس پی تیمور خان اور انچارج انویسٹی گیشن تھانہ فیکٹری ایریا انسپکٹر سرور شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تھانہ سرور روڈ میں نو مئی واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف قتل، اقدام قتل، جلاؤ گھیراؤ، دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آٸی ٹی مذکورہ مقدمہ کی تفتیش نٸے سرے سے کرے گی،مقدمہ میں پی ٹی آٸی کے چیٸرمین، رہنماء میاں اسلم اقبال، میاں محمود الرشید سمیت دیگر رہنما اور کارکاکنان نامزد ہیں،حکومت کی جانب سے نومٸی کے واقعات پر صوبے بھر میں پچاس سے زاٸد جے آٸی ٹیز تشکیل دی جا چکی ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ گلبرگ عسکری ٹاور اور جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات پر پندرہ کے قریب جے آٸی ٹیز تشکیل دی جا چکی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے