اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

بڑے درباروں پر آن لائن صدقات و عطیات کیلئے ویب سائٹ کی منظوری

21 Jul 2023
21 Jul 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب کے بڑے درباروں میں آن لائن صدقات و عطیات کیلئے نذرانہ آن لائن ویب سائٹ کی اصولی منظوری دے دی۔

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو ویب سائٹ کی تشکیل کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے، دربار حضرت داتا گنج بخشؒ، حضرت بابا بلھے شاہؒ، حضرت بابا فرید گنج شکرؒ اور دیگر مزارات کے لیے الگ الگ ویب سائٹس بنائی جائیں گی۔

ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن صدقات او رعطیات دیئے جا سکیں گے، بیرون ملک مقیم افراد لنگر بھی تقسیم کروا سکیں گے، ویب سائٹ کے ذریعے مزار پر لنگر کی تقسیم کو براہ راست دیکھا جا سکے گا، عطیات موبائل بینکنگ،کریڈٹ کارڈ اور اے ٹی ایم کے ذریعے ٹرانسفر کئے جا سکیں گے۔

اس کے علاوہ حضرت بابا بلھے شاہؒ کے مزار کو ری ڈیزائن کیا جائے گا، بابا فرید گنج شکرؒ کے مزار کے کمپلیکس کو مزید وسیع کیا جائے گا، ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے لئے بیسمنٹ میں پارکنگ او رلنگر خانے کا اہتمام کیاجائے گا۔

 وزیراعلیٰ محسن نقوی نے حضرت پیر مکیؒ اور وارث شاہ کے مزارات پر بھی کام کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے