اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے انور مقصود کو خطرہ، بیٹے نے خدشہ ظاہر کر دیا

21 Jul 2023
21 Jul 2023

(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر ملک کے نامور دانشور، مصنف، ٹی وی میزبان اور اداکار انور مقصود کے جعلی پیغامات گردش کرتے رہتے ہیں جن پر ان کے بیٹے بلال نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کی کئی نامور شخصیات کے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیں جو ان کے لیے پریشانی کا باعث بنتے ہیں ایسی ہی ایک شخصیت ملک کے نامور دانشور، مصنف، ٹی وی میزبان اور اداکار انور مقصود کی ہے.

 

انور مقصود جو اپنے اکثر بیانات اور تقاریر میں سیاست دانوں اور اسٹیبلشمنٹ پر طنز کے تیر برساتے رہتے ہیں جن سے عام عوام کے ساتھ حس مزاح رکھنے والی شخصیات بھی محظوظ ہوتی ہیں تاہم کچھ عرصہ سے سوشل میڈیا بالخصوص ٹوئٹر پر اُن کے نام سے بننے والے جعلی اکاؤنٹس اور جعلی ٹویٹس اب ان کے بیٹے بلال مقصود کے لیے تشویش کا باعث بن گئی ہیں اور انہوں نے اس پر اپنی تشویش کا بھی اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ان کے والد کو خطرہ ہے۔

بلال مقصود نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر والد انور مقصود کے ایک جعلی ٹوئٹ کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ایسی فیک ٹویٹس کی وجہ سے میرے والد کی زندگی خطرے میں پڑتی ہے۔ اس شخص (جس نے انور مقصود کے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنایا ہوا ہے) نے مجھے پہلے سے ہی بلاک کیا ہوا ہے۔ براہ کرم کیا آپ سب اس کا اکاؤنٹ رپورٹ کر سکتے ہیں؟ ابو سوشل میڈیا پر کچھ بھی پوسٹ نہیں کرتے۔ اُن کے اصلی اکاؤنٹ سے صرف تین پوسٹس کی گئی ہیں۔ ہم نے اس وجہ سے اکاؤنٹ بنایا تاکہ ہم جعلی اکاؤنٹس کو رپورٹ کر سکیں۔‘

 

اس سے قبل 2020 میں انور مقصود نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا تھا کہ ٹوئٹر پر ’اُن کا صرف ایک ہی اکاؤنٹ ہے۔‘

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے