21 Jul 2023
(لاہور نیوز) پنجاب کے دو سو سرکاری افسران کے لیے نئی گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی گئی۔
ایک طرف مہنگائی کا رونا تو دوسری طرف بیوروکریسی کی عیاشیاں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہیں، پنجاب حکومت نے صوبے کے 200 افسران کے لئے نئی گاڑیاں خریدنے کی منظوری دی ہے۔
پنجاب حکومت نے سرکاری افسران کے لیے نئی گاڑیاں خریدنے کے لیے 2 ارب 33 کروڑ روپے کا فنڈ بھی منظور کر لیا ہے، محکمہ خزانہ پنجاب نے ایڈوانس فنڈزجاری کرنے کے لئے خط لکھ دیا ہے۔
پنجاب کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو کرولا 1600سی سی گاڑیاں دی جائیں گی، ہر ضلع کے اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنرز جنرل کو یارس 1300 سی سی گاڑیاں ملیں گی جبکہ ہر تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ڈبل کیبن ڈالے دئیے جائیں گے، نئی گاڑیاں حاصل کرنے والوں میں بورڈ آف ریونیو کے افسران بھی شامل ہیں۔