اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ٹک ٹاک سے پاکستانی صارفین کی 1 کروڑ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ

21 Jul 2023
21 Jul 2023

(ویب ڈیسک) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹک ٹاک نے پاکستانی صارفین کی ایک کروڑ سے زائد ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے ڈیلیٹ کردی ہیں، ویڈیوز جنوری سے مارچ 2023 کے درمیانی عرصے میں ڈیلیٹ کی گئیں ۔

اس حوالے سے کمپنی کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹک ٹاک نے جنوری سے مارچ 2023 کے دوران دنیا بھر میں 9 کروڑ 10 لاکھ 3 ہزار سے زائد ویڈیوز کو کمیونیٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر پلیٹ فارم سے ہٹایا ہے۔ یہ تعداد اس عرصے میں ٹک ٹاک پر پوسٹ کی جانے والی مجموعی ویڈیوز کے صرف 0.6 فیصد کے برابر ہے۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک پر روزانہ کروڑوں ویڈیوز اپ لوڈ ہوتی ہیں جن کے مواد کی جانچ پڑتال کمیونٹی گائیڈ لائنز کے اصولوں کے تحت کی جاتی ہے۔

کمپنی نے 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران کمیونٹی گائیڈ لائنز کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والی ویڈیوز کے خلاف کارروائی کے متعلق جاری کردہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ پاکستان میں اس عرصے کے دوران ایک کروڑ 17 لاکھ 7 ہزار سے زیادہ ویڈیوز کو ڈیلیٹ کیا گیا، یہ تعداد اکتوبر سے دسمبر 2022 کے دوران سوا کروڑ سے زیادہ تھی۔

جنوری سے مارچ کے دوران پاکستان میں 83 فیصد ویڈیوز کو کسی بھی صارف کی جانب سے دیکھے جانے سے پہلے ہی حذف کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اسی عرصے کے دوران عالمی سطح پر ایک کروڑ 69 لاکھ 47 ہزار سے زیادہ ایسے اکاؤنٹس پلیٹ فارم سے ہٹائے گئے جن کے بنانے والوں کی عمریں 13 سال سے کم تھیں۔

رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 5 کروڑ 12 لاکھ 98 ہزار سے زیادہ جعلی اکاؤنٹس کو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے ہٹا دیا گیا۔

ٹک ٹاک کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹ کے تحت سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی پالیسیوں کا ہر شخص پر یکساں اطلاق ہوتا ہے اور ہر قسم کے مواد کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے