اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چیئرمین پی ٹی آئی کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 8 اگست تک توسیع

21 Jul 2023
21 Jul 2023

(لاہور نیوز) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس پر حملے سمیت 5 مقدمات میں چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے جناح ہاؤس حملہ سمیت 5 مقدمات کے کیس کی سماعت کی، سربراہ پی ٹی آئی اپنی عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت سپیشل پراسیکیوٹر فرہاد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش مکمل کر لی ہے، سابق وزیراعظم تفتیش میں قصور وار پائے گئے ہیں۔

وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع کر دی اور وکلاء کو دلائل کے لئے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور شادمان پولیس سٹیشن پر حملے کے الزام میں بھی مقدمات درج ہیں، جبکہ عدالت نے ظل شاہ قتل اور ہنگامہ آرائی کے 2 مقدمات میں عبوری ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے۔

یاد رہے کہ 9 مئی کو چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری پر ملک گیر پُرتشدد احتجاج کیا گیا تھا، جس میں قومی املاک کو نقصان پہنچایا گیا تھا جس میں فوج کی تنصیبات بھی شامل ہیں۔

فوجی تنصیبات سمیت مختلف مقامات پر حملوں اور جلاؤ گھیراؤ کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر رہنماؤں و کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے