اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جناح ہاؤس حملہ سمیت دیگرمقدمات میں شاہ محمود، اسد عمر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

21 Jul 2023
21 Jul 2023

(لاہورنیوز) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی جناح ہاؤس حملہ سمیت دیگر مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 8 اگست تک توسیع کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی جناح ہاؤس اورعسکری ٹاور سمیت تین مقدمات میں عبوری ضمانت پرسماعت ہوئی، خصوصی عدالت کے ڈیوٹی جج عبہر گل نے سماعت کی۔

ڈیوٹی جج نے وکلاء کو دلائل کیلئے طلب کرتے ہوئے سماعت 8 اگست تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی کیخلاف تھانہ سرور روڈ، گلبرگ اور ریس کورس میں مقدمات درج ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے