اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

حکومت کا محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

20 Jul 2023
20 Jul 2023

(لاہور نیوز) وفاقی وزارت داخلہ نے محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کی حکومتوں کو بھی مراسلہ بھیج دیا ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ آرٹیکل 245 کے تحت کیا گیا ہے، چاروں صوبوں کی درخواست پر فوج کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔

محرم الحرام کے دوران تمام جلوسوں اور اجتماعات کی سکیورٹی پاک فوج کے ذمہ بھی ہوگی، پاک فوج، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ فوج تعینات کرنے کا فیصلہ ملک کی موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے