اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

چیف سیکرٹری پنجاب کی زیرصدارت اجلاس، محرم الحرام میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

20 Jul 2023
20 Jul 2023

(لاہور نیوز) چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیرصدارت کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کا ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات اور پرائس کنٹرول اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران قومی یکجہتی اور مذہبی ہم آہنگی کی فضا بر قرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے،مجالس اورجلوسوں کیلئے مقررکردہ روٹس اور وقت کی پابندی کو یقینی بنایا جائے۔

چیف سیکرٹری نے مزید کہا کہ سکیورٹی انتظامات کیلئے انتظامیہ پولیس کو مکمل معاونت فراہم کرے، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پلان تیار ہونا چاہئے۔

چیف سیکرٹری نے غیرملکیوں بالخصوص چینی با شندوں کی سکیورٹی کو مزید سخت کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹیوں کے اجلاس منعقد کر کے رپورٹ بھجوائیں۔

چیف سیکرٹری نے مزید کہا کہ اشیاء خورونوش کی مقررہ نرخوں پر فراہمی انتظامی افسران کی ذمہ داری ہے، گرانفروشی کی روک تھام کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فیلڈ میں متحرک کیا جائے۔

چیف سیکرٹری نے آٹے کی قیمت، طلب اور رسد پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کسی صورت قابل برداشت نہیں، ذخیرہ شدہ گندم کو ضبط کر کے مارکیٹ میں فروخت کر دیا جائے۔

چیف سیکرٹری نے اضلاع میں ہسپتالوں اور میونسپل سروسز بہتر بنانے سے متعلق بھی ہدایات جاری کیں۔

اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، صنعت، خوراک، لائیو سٹاک کے محکموں کے سیکرٹریز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔    

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے