اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو نیب سے ایک اور بلاوا

20 Jul 2023
20 Jul 2023

(لاہور نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ایک بار پھر طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے سردار عثمان بزدار کو 31 جولائی دن 11 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، عثمان بزدار نیب تحقیقات میں مسلسل 15 پیشیوں سے غیر حاضر ہیں۔

واضح  رہے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف نیب میں اثاثہ جات سمیت تقرر و تبادلوں کا کیس چل رہا ہے،سابق وزیراعلیٰ پر من پسند ٹھیکوں سمیت پنجاب سے گندم بیرون ملک بھجوانے کا کیس بھی زیر تفتیش ہے۔

یاد رہے گزشتہ طلبی پر عثمان بزدار کے وکیل نے نیب کو بتایا تھا کہ عثمان بزدار نیب لاہور میں پیش نہیں ہوسکتے، نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے وکیل سے جواب وصول کرنے سے انکار کردیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے