اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

میڈیکل رپورٹ: چیئرمین پی ٹی آئی کے ہرجانے کے دعوے پر ڈاکٹرز کو نوٹس جاری

20 Jul 2023
20 Jul 2023

(ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے میڈیکل رپورٹ تیار کرنے پر وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کے خلاف 10 ارب ہرجانے کے دعوے پر عدالت نے ڈاکٹرز کو نوٹس جاری کردیے۔

ایڈیشنل سیشن جج قمرعباس نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے مبینہ جعلی میڈیکل رپورٹ تیار کرنے پر وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کے خلاف  10 ارب ہرجانے کے دعوے کی سماعت کی۔

چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے احمد پنسوٹہ نے دعویٰ دائر کیا  تھا، دعوے میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز نے وفاقی وزیر صحت  کی ایما پر جعلی میڈیکل رپورٹس تیار کرکے میری ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش  کی۔

چیئرمین تحریک انصاف کی درخواست پر عدالت نے ڈاکٹرز کو 13 ستمبر کے لیے نوٹسز کے اجرا کے احکامات جاری کرتے ہوئے ڈاکٹر رضوان تاج، ڈاکٹر ساجد ذکی چوہان، ڈاکٹر ارشاد حسین، ڈاکٹر اسفندیار خان اور ڈاکٹر مہدی حسن نقوی سے جواب طلب کرلیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے