اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

فواد چودھری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطلی کا تحریری حکمنامہ جاری

20 Jul 2023
20 Jul 2023

(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چودھری کی یقین دہانی پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کا 3 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

عدالت عالیہ نے حکم دیا ہے کہ فواد چودھری 20 جولائی کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوں اور الیکشن کمیشن کی کارروائی کی مصدقہ کاپی جمع کرائیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم میں کہا کہ وارنٹ گرفتاری کی معطلی کا آرڈر 20 جولائی کے بعد از خود غیر مؤثر ہو جائے گا۔

عدالتِ عالیہ نے الیکشن کمیشن کو 26 جولائی کے لیے نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جاری کیے گئے اپنے حکم میں کہا ہے کہ پٹیشنر کے وکیل نے بتایا ہے کہ قابلِ ضمانت وارنٹ کی تعمیل ہی نہیں ہوئی، پٹیشنر کے وکیل نے استدعا کی ہے کہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ کا حکم کالعدم قرار دیا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے عدم پیشی پر فواد چودھری کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے، فواد چودھری نے قابل ضمانت، پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے آرڈرز چیلنج کر رکھے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے