اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

گورنر پنجاب سے چیئرمین پی سی بی کی ملاقات، کرکٹ امور پر تبادلہ خیال

19 Jul 2023
19 Jul 2023

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ منیجمنٹ کمیٹی چوہدری محمد ذکاء اشرف نے ملاقات کی، ملاقات میں کرکٹ کی بہتری کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

گورنر پنجاب نے چوہدری محمد  ذکاء اشرف کو چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے آپ کرکٹ کے فروغ کے لیے اپنی بہترین صلاحتیں بروئے کار لائیں گے۔

چوہدری محمد ِذکاء اشرف نے دوران گفتگو کرکٹ بورڈ کے معاملات بہتر طریقے سے چلانے کے عزم کا اظہار کیا۔

چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نے گورنر پنجاب کو ایشیا کپ کے بارے میں بھی بریف کیا۔

چوہدری ذکاء اشرف نے بتایا کہ 2008 کے بعد 15 سال بعد  ایشیا کپ دوبارہ پاکستان میں منعقد ہونے جا رہا ہے، ایشیا کپ کے چار میچز پاکستان میں منعقد ہوں گے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کے انٹرنیشنل ایونٹس کا انعقاد خوش آئند ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے