اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پرویز الہٰی کے جسمانی ریمانڈ کیخلاف درخواست پر سماعت 12 اگست تک ملتوی

19 Jul 2023
19 Jul 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے جسمانی ریمانڈ کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت بغیر کارروائی 12 اگست تک ملتوی کردی۔

لاہور ہائیکورٹ میں صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویز الہٰی کے جسمانی ریمانڈ کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور نے پرویز الہٰی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں اینٹی کرپشن حکام اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

عدالت نے پرویز الہی کی اپیل پر وکلاء کو دلائل کیلئے طلب کر رکھا تھا، عدالت نے پرویز الہٰی کودوبارہ جسمانی ریمانڈ کےلئے پیش کرنے کا سیشن عدالت کا فیصلہ معطل کر رکھا ہے۔

درخواستگزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے اینٹی کرپشن حکام کو پرویز الہٰی کا جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار کیا، جوڈیشل مجسٹریٹ نے چودھری پرویز الہٰی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، اینٹی کرپشن نے مجسٹریٹ کے فیصلے کو سیشن کورٹ میں چیلنج کردیا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت نے جسمانی ریمانڈ نہ دینے کا جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا، سیشن عدالت نے جسمانی ریمانڈ دینے کا غیر قانونی فیصلہ دیا، عدالت سے استدعا ہے کہ جسمانی ریمانڈ دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے