اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

گولڑہ میں دیوار گرنے کا واقعہ، وزیراعلیٰ پنجاب کا حادثے پر افسوس کا اظہار

19 Jul 2023
19 Jul 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے گولڑہ موڑ کے قریب دیوار گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے پیغام میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی ہے، افسوسناک واقعہ میں جانی نقصان پر دلی رنج ہوا، میری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ غم کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے  اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش ہوئی  جس کے باعث تھانہ نون کے علاقے پشاور روڈ پر گولڑہ موڑ کے قریب دیوار گرگئی جس کے نیچے دب کر 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے