اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

کلمہ چوک انڈر پاس کی تعمیراتی لاگت میں اضافہ، لاہور نیوز مبینہ دستاویز سامنے لے آیا

18 Jul 2023
18 Jul 2023

(لاہور نیوز) کلمہ چوک انڈر پاس کا تعمیراتی کام شروع کرنے میں تاخیر پر تعمیراتی لاگت میں اضافہ سے متعلق لاہور نیوز مبینہ دستاویز سامنے لے آیا۔

 دستاویز کے مطابق سی بی ڈی پنجاب نے پہلے ایم آر ایس ریٹ پر پی سی ون بنایا۔  9 جون 2022 کو کلمہ چوک انڈر پاس کا پہلا پی سی ون منظور کیا۔ ششماہی پروگرام کے مطابق کلمہ چوک انڈر پاس کا تخمینہ تین ارب 70 کروڑ روپے لگایا گیا لیکن دو ششماہی گزرنے کے باوجود انڈر پاس کا کنٹریکٹ ایوارڈ نہ ہو سکا اور سیمنٹ، سریا، بجری سمیت دیگر تعمیراتی سامان مہنگا ہو گیا۔ اتنی تاخیر ہونے سے لاگت میں بھی سوا ارب روپے کا اضافہ ہو گیا۔ کلمہ چوک انڈر پاس کا ریوائزڈ پی سی ون چار ارب 94 کروڑ 75 لاکھ روپے کا منظور ہوا تھا۔

آڈیٹر جنرل نے اعتراض اٹھایا کہ تعمیراتی کام بروقت شروع نہ ہونے سے لاگت میں اضافہ ہوا۔ آڈیٹر جنرل نے سی بی ڈی پنجاب سے مبینہ تاخیر پر جواب بھی طلب کر لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے