اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا یا نا اہلی، کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے: رانا ثنا اللہ

18 Jul 2023
18 Jul 2023

(ویب ڈیسک) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا یا نا اہلی ہو گی اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے، سزا الیکشن سے پہلے ہو گی یا بعد میں ہو گی، معلوم نہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ مردم شماری کو دوبارہ کرانے کے لیے سب کو متفق ہونا ہو گا، نواز شریف کی واپسی کا باقاعدہ اعلان ہو گا، ابھی تک حتمی تاریخ نہیں ہے، شیخ رشید کو گرفتار کر کے اسے اہمیت نہیں دینا چاہتے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں جو پی ٹی آئی والے ملوث نہیں ان کے خلاف کارروائی نہیں ہونی چاہئے، پی ڈی ایم کی تمام سیاسی جماعتیں اپنے اپنے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑیں گی، کسی سیاسی جماعت کے ساتھ انتخابی اتحاد نہیں کیا جائے گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پنجاب میں اسمبلی کی سو اور صوبائی اسمبلی کی دو سو سیٹیں پکی ہیں، دہشت گردی کی کارروائیوں میں افغان سرزمین ملوث ہے، افغان حکومت روکنا نہیں چاہتی یا صلاحیت نہیں ہے، یہ سوال اپنی جگہ موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل سیشن جج پر جو الزامات لگائے گئے ہیں وہی الزامات سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز پر بھی ہیں، اس کا فیصلہ جوڈیشری نے کرنا ہے، 190 ملین پاؤنڈ واپس لینے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنا ہو گا۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں امید نہیں کہ ہماری اپیل منظور ہو گی، عمران ریاض کہاں ہے اللہ بہتر جانتا ہے، فیملی کی طرف سے رابطہ کیا گیا تو مدد کے لیے تیار ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے