اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیر اعظم نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے آن لائن ڈیوائس رجسٹریشن سسٹم کا افتتاح کر دیا

18 Jul 2023
18 Jul 2023

(ویب ڈیسک) وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے آن لائن ڈیوائس رجسٹریشن سسٹم کا افتتاح کر دیا، رجسٹریشن نظام کے اجرا سے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ذاتی موبائل فون پر ٹیکس کی میعاد کو 2 ماہ سے بڑھا کر 120 دن کر دیا گیا ہے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج ہم نے آن لائن ڈیوائس رجسٹریشن سسٹم کا افتتاح کیا، امین الحق، ڈی جی پی ٹی اے اور تمام افسران کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سمندر پار لاکھوں پاکستانیوں کیلئے سہولت فراہم کی گئی ہے، سمندر پار پاکستانی 2 ماہ کیلئے بغیر ٹیکس دیئے پاکستان میں موبائل فون کا استعمال کر سکیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ آن لائن ڈیوائس کی مدت کو 2 ماہ سے بڑھایا جا سکتا ہے، دو ماہ سے زیادہ قیام کی صورت میں بھی رجسٹریشن کی سہولت دی جائے گی، دیار غیر میں جو پاکستانی رہتے ہیں ان کو سہولیات دینے کیلئے جو کچھ کر سکتے ہیں کرنا چاہیے، انفارمیشن ٹیکنالوجی کو دنیا میں بے پناہ پذیرائی ملی ہے، پاکستان میں کروڑوں نوجوان تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان آئی ٹی میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں، نوجوانوں کی تربیت کیلئے تیزی سے کام کرنا چاہیے، ووکیشنل ٹریننگ کیلئے آئی ٹی پارک کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے، سخت محنت سے کام کیا جائے تو آئی ٹی کے میدان میں تیزی سے آگے بڑھ سکتے ہیں، لاکھوں بچوں کو میرٹ پر لیپ ٹاپس فراہم کیے گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے