اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

18 Jul 2023
18 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پنجاب میں سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں اضافےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد حکومت نے ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں30 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تنخواہوں کی مد میں دیا جانے والا اضافہ ایڈہاک ریلیف ہوگا جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو فون کیا جس میں پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اورپنشن سے متعلق گفتگوکی گئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق وزیراعظم نے پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ اورپنشن وفاق کے برابر کرنے کی ہدایت کی جس پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے تنخواہوں کے معاملے کو دوبارہ کابینہ میں لے جانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے