اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.81 قیمت فروخت : 185.14
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451900 دس گرام : 387400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414239 دس گرام : 355114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6660 دس گرام : 5716
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

گرین ٹاؤن: 14 سالہ لڑکا غلط انجکشن لگنے سے جاں بحق، ڈاکٹر فرار

18 Jul 2023
18 Jul 2023

(ویب ڈیسک) ڈاکٹر کی جانب سے غلط انجکشن لگائے جانے سے 14 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔

گرین ٹاؤن کے علاقے میں 14 سالہ لڑکے نبی خان کو ڈاکٹر نے غلط انجکشن لگا دیا، جس سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نبی خان کے ورثا نے جعلی ڈاکٹر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دی ہے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ محمد نبی خان کو لوز موشن لگے تھے، جس پر گھر والے قریبی ڈاکٹر کے پاس لے گئے۔ جیسے ہی اسے انجکشن لگایا گیا تو اس کے پورے جسم پر انفیکشن ہوگیا۔

پولیس نے محمد نبی خان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دیا اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ ورثا کے مطابق ڈاکٹر دکان چھوڑ کر فرار ہوگیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے