اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

توشہ خانہ کیس: جج پر چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف فیس بک پوسٹس شیئر کرنے کا الزام

18 Jul 2023
18 Jul 2023

(ویب ڈیسک) توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے جج ہمایوں پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت ہوئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔ ان کے وکیل بیرسٹر گوہر نے جج سے کہا کہ آپ کے نام کا فیس بک اکاؤنٹ ہے جہاں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف پوسٹس لگی ہیں۔

ایڈیشل سیشن جج ہمایوں دلاور نے اپنا فیس بک اکاؤنٹ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فیس بک اکاؤنٹ میرا ہی ہے لیکن یہ پوسٹیں میری نہیں ، آپ کو چاہیے تھا کہ آپ اس کی فرانزک کرا کے یہ اعتراض کرتے، اس کو آپ کسی ایسے فورم پر کیوں نہیں لے کے جاتے کہ اس کی تحقیقات ہوں۔

بیرسٹر گوہر نے تصویریں بھی عدالت کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں نے یہ ساری چیزیں اس فیس بک اکاؤنٹ پر دیکھیں ہیں، بعد میں وہ لاک ہو گیا، آپ نے تسلیم کر لیا، فیس بک اکاؤنٹ آپ کا ہے اب فیس بک اکاؤنٹ بند ہو چکا ہے۔

اس موقع پر بیرسٹر گوہر اور وکیل الیکشن کمیشن امجد پرویز کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔

امجد پرویز نے کہا کہ یہ آپ پر کیچڑ اچھالنے کے لیے یہ گند آپ کے سامنے لائے ہیں ، آپ سے متعلق سوشل میڈیا پر کیا کیا لکھا گیا وہ بھی ریکارڈ کا حصہ ہے، آرڈر شیٹ ظاہر کرتی ہے ان کو غیر معمولی ریلیف اسی عدالت سے ملتا رہا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے جج سے کہا کہ جب تک انکوائری مکمل نہیں ہوتی تب تک یہ کیس سننا مناسب نہیں۔

جج نے کہا کہ آج بیرسٹر گوہر نے بھی وہی کام کیا ہے جو سوشل میڈیا پر ہوا ، آپ نے یہ سارا مواد اوپن کورٹ میں سب کے سامنے صحافیوں کے سامنے دکھایا ہے ، میری ریکوئسٹ پر ہائیکورٹ آپ کے خلاف توہین عدالت کارروائی کر سکتی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے کورٹ کو سکینڈلائز نہیں کیا ، میں نے جو بھی دستاویزات دیں وہ بند فولڈر میں عدالت کو دیں ، فیئر ٹرائل غیر جانبداری ہمارا بنیادی حق ہے ، اگر کورٹ ہمارے بارے میں یہ پوسٹیں لگائے تو کیا ہمیں فیئر ٹرائل کی توقع ہو سکتی ہے؟

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے