اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

فواد چودھری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل

18 Jul 2023
18 Jul 2023

(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دئیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں فواد چودھری کی الیکشن کمیشن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے فواد چودھری کو 20 جولائی کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

سماعت کے دوران فواد چودھری کے وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں فواد کے خلاف توہین کمیشن کی کارروائی جاری ہے۔

عدالت نے کہا کہ چیف جسٹس نے فیصلہ دیا کہ توہین کمیشن کی کارروائی جاری رہے گی، چیف جسٹس نے اپنے فیصلے میں کمیشن کو اس معاملے پر حتمی فیصلے سے روکا ہے۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی ہے وہ بھی عدالت ہے، آپ کو نوٹس جاری ہوئے ہیں، آپ کے وارنٹ گرفتاری معطل کر رہے ہیں کمیشن کے سامنے پیش ہوں، اگر پیش نہ ہوئے تو توہین عدالت کی کارروائی ہو گی۔

عدالت نے سوال کیا کہ کیا وجہ ہے کہ آپ وہاں ذاتی حیثیت میں پیش نہیں ہو رہے؟ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ آپ نے تو ہائی کورٹ کے آرڈر کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ ہم اسی دن اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے پیش ہوئے تھے۔

جسٹس طارق جہانگیری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کونسا کراچی میں ہے، ہائی کورٹ سے وہاں چلے جاتے، آپ نے ہائی کورٹ کے آرڈر کی خلاف ورزی کی ہے، کمیشن میں پیش نہیں ہو رہے، وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے کو تیار ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے