اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز 12 کروڑ 60 لاکھ ، نوجوان ووٹرز کی حیران کن تعداد

18 Jul 2023
18 Jul 2023

(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں ووٹرزکی تعداد 12 کروڑ 60 لاکھ 66 ہزار 874 ہوگئی۔ ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 80 لاکھ 99 ہزار 615 جبکہ خواتین ووٹرزکی تعداد 5 کروڑ 79 لاکھ 67 ہزار 259 ہے۔ مرد ووٹرزکی شرح 54.02 فیصد،خواتین ووٹرزکی شرح 45.98 فیصد ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 16 لاکھ 6 ہزار 378، سندھ میں 2 کروڑ 65 لاکھ 29 ہزار 136، خیبر پختونخوا میں 2 کروڑ 16 لاکھ 21 ہزار 211 ، بلوچستان میں 52 لاکھ 74 ہزار 761 جبکہ اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 35 ہزار 387 ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں مرد ووٹرز کی شرح 53.64 اور خواتین کی 46.35 فیصد ہے، سندھ میں مرد ووٹرز کی شرح 54.23 اور خواتین کی 45.77 فیصد ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوامیں مرد ووٹرزکی شرح 54.56 اورخواتین کی 45.44 فیصد، بلوچستان میں مرد ووٹرز کی شرح 56.17 اورخواتین کی 43.83 فیصد جبکہ اسلام آباد میں مرد ووٹرزکی شرح52.51 فیصد،خواتین کی 47.49 فیصد ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں 18 سال سے 25 سال کے ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 35 لاکھ 26 ہزار 34 ہے۔ 26 سے سے 35 سال کے ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 26 لاکھ 70 ہزار 445 ہے جبکہ 36 سے سے 45 سال کے ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 77 لاکھ 66 ہزار 976 ہے۔

اعلامیے کے مطابق 46 سال سے 55 سال ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 81 لاکھ 19 ہزار 968 ہے، 56 سے سے 65 سال کے ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 18 لاکھ 92 ہزار 635 ہے جبکہ 66 سے سال سے بڑے ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 20 لاکھ 90 ہزار 816 ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے