اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

توشہ خانہ کیس:جج پر عدم اعتماد، حاضری سے استثنیٰ کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

18 Jul 2023
18 Jul 2023

(ویب ڈیسک) توشہ خانہ کیس میں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دائر آج حاضری سے استثنیٰ اور جج ہمایوں دلاور پر عدم اعتماد کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی، توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے آج حاضری سے استثنیٰ اور جج ہمایوں دلاور پر عدم اعتماد کی درخواستیں دائر کی گئیں، عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف توشہ خانہ کیس میں آج دونوں گواہوں کو طلب کیا تھا، اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج نے گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی تھی۔

گزشتہ روز دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء شیر افضل مروت اور خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے تھے۔دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دئیے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے