(ویب ڈیسک) نگران پنجاب حکومت نے بھی اربوں روپے کے منصوبے منظور کیے ليکن لاہور کو نظرانداز کر دیا گیا، 9 ارب 93 کروڑ 71 لاکھ روپے مالیت کے 25 منصوبے تاحال منظوری کے منتظر ہیں۔
صوبائی ترقی میں لاہورایک مرتبہ پھرنظرانداز درجنوں ترقیاتی منصوبے منظورنہ ہوسکے۔ دستاویزات کے مطابق 9ارب93 کروڑ 71لاکھ روپےمالیت کے25 گمنصوبےاعلیٰ حکام کی جانب سے تاحال منظورنہیں ہو سکے ۔ ٹھوکرنیازبیگ پر نئی سرکاری رہائشی کالونی ڈیڑھ ارب روپے کی منظوری کی منتظرہے۔
96کروڑ52لاکھ روپے مالیت کا ہربنس پورہ کا سیوریج منصوبہ بھی فائلزکی نذر ہوگیا جبکہ چلڈرن ہسپتال میں67 کروڑ39 لاکھ روپے مالیت کاچلرز تبدیلی کا منصوبہ بھی کاغذات میں دب گیا۔ اسلامپورہ میں ڈرینیج پراجیکٹ 55 کروڑفنڈز کے منتظر ہیں۔
50 کروڑ روپے مالیت کا پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کمپلیکس اور 40 کروڑ کی لاگت کا ہسپتال مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا منصوبہ بھی منظورنہ ہو سکا، 35کروڑلاگت کا پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب میں چلرز کی تبدیلی کامنصوبہ بھی منظوری کا منتظر ہے۔
ڈی جی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے نئے دفتر کے لئے 26 کروڑ 56 لاکھ روپوں کي منظوری کا بھی انتظار ہے۔
فرید کوٹ ہاؤس میں اضافی بلاک اورپارکنگ کا20 کروڑ روپے کا منصوبہ بھی منظور نہیں ہو سکا ہے، ضرارشہید روڈ کی تعمیر کے لئے درکار 13 کروڑ روپے منظور نہ ہوئے۔
وارث روڈ ڈرینج پراجیکٹ کے لئے 30 کروڑ روپے ، سمن آباد منصوبے کے لئے 39 کروڑ 48 لاکھ روپے کی منظوری درکار ہے، وحدت کالونی میں تعمیرومرمت کےمنصوبے بھی تاحال منظورنہیں ہوسکے۔