اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پرویز الہٰی کی حفاظتی ضمانت اور گرفتار نہ کرنے کیخلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر

17 Jul 2023
17 Jul 2023

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو حفاظتی ضمانت دینے اور گرفتار نہ کرنے کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی۔

حکومت پنجاب کی جانب سے پرویز الہٰی کو خفیہ مقدمے میں گرفتار نہ کرنے اور حفاظتی ضمانت دینے کے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی گئی ہے، پنجاب حکومت کی اپیل میں پرویز الہٰی ، اینٹی کرپشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سنگل بنچ نے چودھری پرویز الہٰی کی درخواست پر حقائق کے منافی فیصلہ دیا، تحقیقات کرنے والے متعلقہ ادارے قانون کے مطابق پرویز الہٰی سے تفتیش کررہے ہیں، عدالتی فیصلے میں سنگل بنچ نے قانونی تقاضوں کو نظر انداز کیا ہے۔

پنجاب حکومت نے لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی ہے کہ عدالت سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر فوری معطل کرنے کا حکم دے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے