اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پرویز الہٰی کا نظربندی احکامات کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

17 Jul 2023
17 Jul 2023

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے نظربندی احکامات کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

پرویز الہٰی کی جانب سے عامر سعید راں ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، درخواست میں ڈی سی لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا  گیا ہے۔

درخواستگزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویز الہٰی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،پرویز الہٰی کی تمام مقدمات میں ضمانت منظور ہو چکی ہے، عدالت دہشتگردی کے مقدمے میں بھی پرویز الہٰی کو حفاظتی ضمانت دے چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز الہٰی تھری ایم پی او کے تحت ایک ماہ کیلئے نظر بند، نوٹیفکیشن جاری

درخواست میں عدالت سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی نظر بندی کے احکامات کو معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

یاد رہے ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے نقص امن کے خدشے کے پیش نظر رہنما تحریک انصاف کو ایک ماہ نظر بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے