اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پرویز الہٰی تھری ایم پی او کے تحت ایک ماہ کیلئے نظر بند، نوٹیفکیشن جاری

17 Jul 2023
17 Jul 2023

(لاہور نیوز) صدر پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی کو ایک ماہ کیلئے نظر بند کر دیا گیا۔

چودھری پرویز الہٰی کو تھری ایم پی او کے تحت ایک ماہ کیلئے نظربند کیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پرویز الہٰی آئندہ ایک ماہ کیمپ جیل میں رہیں گے، پرویز الہٰی کے خلاف تین مقدمات درج ہیں، وہ پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنما ہیں، اس لئے ان سے امن و امان کو نقصان ہو سکتا ہے۔

نوٹیفکیشن میں تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں 2، غالب مارکیٹ میں درج ایک مقدمے کا ذکر کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ چودھری پرویز الہٰی ان کیسز میں پولیس کو مطلوب بھی ہیں۔

واضح رہے کہ سی سی پی او لاہور کی جانب سے پرویز الہٰی کی نظر بندی کیلئے ڈپٹی کمشنر کو مراسلہ لکھا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے