اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

حکومت کی مدت پوری ہونے سے پہلے ہم چلے جائیں گے: وزیر اعظم شہباز شریف

16 Jul 2023
16 Jul 2023

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اگلے ماہ اپنی مدت مکمل کر لے گی، مدت پوری ہونے سے پہلے چلے جائیں گے، آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے ڈالر کا ریٹ نیچے آگیا ہے۔

گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ رواں سال کے بجٹ میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ کیلئے رقم مختص کر دی، یہ طلبا پر احسان نہیں، ان کی محنت کا صلہ ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی منڈی کی وجہ سے کم نہیں کیں بلکہ روپیہ مضبوط ہونے کی وجہ سے عوام کو ریلیف دیا، معیشت مضبوط ہو گی تو قرضے نہیں لینے پڑیں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کی ہونہار بچیوں سے مل کر خوشی ہوئی، خواجہ آصف سے میری رقابت گورنمنٹ کالج کے دور طالب علمی سے ہے، وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے تحت طالبات کو لیپ ٹاپ کی فراہمی ان کی قابلیت کا اعتراف ہے، یہ کوئی احسان نہیں ہے، میرٹ پر آپ کو یہ لیپ ٹاپ دیئے گئے ہیں اس میں کوئی علاقہ یا سفارش مدنظر نہیں رکھی گئی۔

انہوں نے کہا کہ میرٹ کی پالیسی پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو عظیم قوم بنایا جائے گا، دنیا نے اسی پالیسی کے تحت عروج حاصل کیا، لیپ ٹاپ کی تقسیم کا منصوبہ 2011 ء میں شروع ہوا اور میرٹ پر پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں کے طالبعلموں کو بھی لیپ ٹاپ دیئے گئے، بطور وزیر اعلیٰ پنجاب دوسرے صوبوں کیلئے بھی سوچا کیونکہ اسی طرح پاکستان ترقی کرسکتا تھا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ انڈسٹری سمیت دیگر ضروری خام مال کی درآمدات میں مشکلات تھیں تاہم یہ علم تھا کہ طالبعلموں کو مطلوبہ سہولیات فراہم کرنی ہیں اس لئے 45 ملین ڈالر مہیا کر کے یہ لیپ ٹاپ درآمد کئے، ہم نے طالبعلموں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے تو انہیں وظائف سمیت تمام سہولیات فراہم کرنی ہوں گی، ہم نے پاکستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ قائم کیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے اس سال کے بجٹ میں پانچ ارب روپے مختص کئے ہیں، کوئی قوم خواتین کے بھرپور حصہ کے بغیر ترقی کا سفر طے نہیں کرسکتی اس کیلئے خواتین کو ہرممکن سہولت فراہم کرنا ہوگی، دنیا میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ ترقی اور خوشحالی کے سفر میں شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے