اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ماضی میں لیپ ٹاپ سکیم کو سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے نشانہ بنایا گیا: گورنر پنجاب

16 Jul 2023
16 Jul 2023

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ ماضی میں لیپ ٹاپ سکیم کو سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

گورنر ہاؤس لاہور میں یوتھ بزنس اینڈ ایگری کلچر لون سکیم کے تحت نوجوانوں میں چیکس تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور نوجوانوں میں چیک تقسیم کیے۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کسی بھی ملک کا سب سے قیمتی سرمایہ نوجوان ہوتے ہیں، گزشتہ چند سالوں میں جھوٹ اور نفرت کا سہارا لیا گیا، ہم نے سچائی اور سنی سنائی باتوں پر یقین نہیں رکھنا، وزیر اعظم شہبازشریف نے نوازشریف کی قیادت میں عوام کی خدمت کی۔

انہوں نے کہا پوری دنیا میں مشہور تھا کہ چائنہ بہت تیزی سے کام مکمل کرتا ہے، چینی حکام کو کہتے سنا کہ شہبازسپیڈ نے چائنہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، لیپ ٹاپ سکیم کو ماضی میں سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے نشانہ بنایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ لیپ ٹاپ سکیم سے نوجوانوں کو میرٹ پر لیپ ٹاپ دیئے گئے، لیپ ٹاپ سکیم نے ڈیجیٹل ڈیوائیڈ کو ختم کیا، نوازشریف کے دور میں روڈ نیٹ ورک پر نہیں ڈیجیٹل روڈ نیٹ ورک پر بھی کام ہوا، لیپ ٹاپ سکیم کو پوری دنیا میں سراہا گیا۔

گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے ادوار حکومت میں طلباء کو لاکھوں لیپ ٹاپ میرٹ کی بنیاد پر دیئے گئے، مسلم لیگ ن نے ہر دور میں نوجوانوں کی بہتری کیلئے اقدامات کیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے