اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نگران وزیراعظم سیاستدان ہوگا، وزیراعظم اور آصف زرداری میں اتفاق

15 Jul 2023
15 Jul 2023

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں عام انتخابات، نگران سیٹ اپ سمیت آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر گفتگو کی گئی۔

 دونوں رہنماؤں کے درمیان لاہور میں ہونے والی ملاقات میں آئندہ نگران وزیر اعظم بیوروکریٹ کے بجائے سیاست دان کو لانے پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں آصف علی زرداری اور شہباز شریف کی موجودہ اسمبلی کی مدت کے خاتمے کی حتمی تاریخ پر تفصیلی مشاورت ہوئی، آصف علی زرداری نے موجودہ اسمبلیوں کی مدت اگست کے دوسرے ہفتہ میں ختم کرنے کی تجویز دی جس پر وزیراعظم نے دیگر اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لینے کی یقین دہانی کروائی۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم کے آئی ایم ایف سے امدادی پیکیج کیلئے کلیدی کردار کو سراہا اور انہیں آئی ایم ایف ڈیل پر مبارکباد دی، اس پر وزیراعظم شہباز شریف نے آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کیا۔سابق صدر نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت معیشت کیلئے جو بارودی سرنگیں بچھا کر گئی اسے مل کر صاف کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہماری ساری توجہ معیشت کی مضبوطی پر ہے اور اللہ کی مہربانی سے کامیابیاں مل رہی ہیں، ملک سے انتشار اور فتنے کی سیاست کا جڑ سے خاتمہ کرکے سیاسی استحکام کی جانب بڑھ رہے ہیں، ملک کو ڈیفالٹ کرنے والوں کا خواب، خواب ہی رہ گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے