15 Jul 2023
(لاہور نیوز) محرم الحرام میں انتظامات کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے لسٹ جاری کر دی۔
لاہور میں مجموعی طور پر 99 لائسنسی اور 551 غیر لائسنسی جلوس نکالے جائیں گے۔ جلوس کے روٹس پر ریسکیو کی 57 ایمبولینس، 288 موٹر بائیک ایمبولینس موجود رہیں گی۔ جلوس کے روٹس پر 52 ایمرجنسی کیمپس لگائے جائیں گے۔
سول ڈیفنس کے تین سو رضاکار پولیس کے ہمراہ ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔ مرکزی جلوسوں کی مانیٹرنگ کے لیے ڈی سی آفس میں کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔ ریسکیو، سول ڈیفنس، واسا، ایل ڈبلیو ایم سی ، پولیس سمیت دیگر الائیڈ محکموں نے تفصیلی پلان تشکیل دے دئیے۔