شہرکی خبریں
ایل ڈی اے کا استعداد کار بڑھانے کیلئے افسران و ملازمین کا ون ونڈو سیل میں تبادلہ
15 Jul 2023
15 Jul 2023
(لاہور نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے اظہار برہمی کے بعد ایل ڈی اے کی نئی حکمت عملی سامنے آ گئی۔
استعداد کار بڑھانے کیلئے 60 افسران و ملازمین کا ایل ڈی اے ون ونڈو سیل میں تبادلہ کر دیا گیا۔ افسران و ملازمین کے تبادلے ون ونڈو سیل کی پہلی اور دوسری شفٹ میں کیے گئے۔ ڈائریکٹر ون ونڈو شفٹ ون میں اکتیس افسران و ملازمین کی تعیناتی کی گئی۔ شفٹ ون میں ڈپٹی ڈائریکٹر حنا رخ، عثمان امجد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر صدف سعید، قاسم علی کا تبادلہ کیا گیا۔
ون ونڈو سیل شفٹ ٹو میں اٹھارہ افسران و ملازمین کا تبادلہ کیا گیا۔ شفٹ ٹو ون ونڈو پر ڈپٹی ڈائریکٹر شاہ جمال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمود احمد، فائزہ احمد کو مقرر کیا گیا۔ ایل ڈی اے ون ونڈو سیل صبح نو سے رات نو بجے تک درخواست کنندگان کے لیے کھلا رہے گا۔