15 Jul 2023
(لاہور نیوز) اورنج ٹرین ٹریک سے خود کشی کرنے والا 48 سالہ شخص دم توڑ گیا۔
گنگارام ہسپتال نے تصدیق کر دی۔ خود کشی کرنے والے صغیر کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ لاہور نیوز کو موصول ہو گیا۔ گزشتہ روز چوبرجی میں اورنج ٹرین ٹریک سے صغیر نے خودکشی کی تھی۔
واضح رہے کہ چوبرجی میں اورنج ٹرین ٹریک سے شہری نے مبینہ خودکشی کی کوشش کی تھی۔ راہ گیروں نے کپڑے کے ذریعے شہری کی جان بچائی تھی۔ مبینہ خودکشی کی کوشش کرنے والا شہری بری طرح زخمی ہو گیا تھا۔
خود کشی کی کوشش کرنے والا شخص اورنج لائن ٹریک تک کیسے پہنچا۔ دو ماہ کے اندر خود کشی کی دوسری کوشش نے سکیورٹی پر سوالیہ نشان اٹھا دیا۔ ڈیڑھ ماہ قبل ایک خاتون نے ٹھوکر نیاز بیگ کے سٹیشن سے خود کشی کی تھی۔