اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اسمبلیاں تحلیل کرنے کے بجائے مدت پوری ہونے دی جائے، نیئر حسین بخاری

14 Jul 2023
14 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے بجائے مدت پوری ہونے کی تجویز دے دی۔

انتخابات سے متعلق اہم بیان جاری کرتے ہوئے نیئر حسین بخاری نے کہا کہ میری رائے ہے کہ اسمبلیوں کو تحلیل کرنے کی بجائے انکو مدت پوری کرنے دینی چاہئے، مدت پوری ہونے سے چند روز قبل اسمبلیاں تحلیل کرنے سے اچھا پیغام نہیں جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ اراکین اسمبلی نے 13 اگست 2018 کو حلف لیا تھا، اس حساب سے 5 سال جب پورے ہوں اسی دن انتخابات ہوں، ملک میں عام انتخابات 12 اکتوبر تک ہو جانے چاہئیں، 30 دن مزید حاصل کرنے کے لئے اسمبلیاں تحلیل کرنے سے زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔

نیئر بخاری نے کہا کہ الیکشن کمیشن سمیت سیاسی جماعتوں کے علم میں ہے کہ حکومت کی مدت کب ختم ہو رہی ہے، آئین اور قانون کے مطابق الیکشن کمیشن مدت پوری ہونے کے 60 روز کے اندر انتخابات کرانے کے لئے تیار ہوتا ہے، اسمبلیاں تحلیل کرنے سے چند روز زیادہ مل جائیں گے جس سے کوئی زیادہ فرق نہیں پڑتا اور پیغام بھی اچھا نہیں جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے