اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ایل ڈی اے کی عدم توجہی کے باعث کینال روڈ انڈر پاسز کی حالت زار ہو گئی

14 Jul 2023
14 Jul 2023

(لاہور نیوز) ایل ڈی اے کی عدم توجہی کے سبب کینال روڈ انڈر پاسز کی حالت ابتر ہو گئی۔ انڈر پاسز کی حد اونچائی کیلئے لگائے گئے بیریئرز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔

ہیوی ٹریفک کے انڈر پاسز میں پھنسنے کے واقعات اور حادثات رونما ہونے لگے۔ کیمپس انڈر پاس سے پہلے حد اونچائی کے لگے آہنی راڈ ٹوٹ چکے ہیں۔ بورڈ بھی مرمت کا منتظر ہے۔ بیوٹیفکیشن آف لاہور پراجیکٹ میں فنڈز مختص ہونے کے باوجود تزئین و آرائش کا کام نہ کیا گیا۔

دوسری جانب ٹیپا کو فعال بنانے کیلئے منصوبے تفویض کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹھوکر نیاز بیگ سے جلو موڑ تک تمام انڈر پاسز کی تزئین و آرائش ٹیپا سے کروائی جائے گی۔ ایل ڈی اے کی انڈر پاسز سے متعلق پی ٹی سی ایل سے معاہدے کی میعاد ختم ہو گئی۔ ٹیپا کی جانب سے پہلے مرحلے میں انڈر پاسز کی مرمت کا کام کیا جائے گا۔

کارپوریٹ سیکٹر اور پرائیویٹ فرمز کی سرمایہ کاری سے انڈر پاسز کو خوبصورت بنایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے