اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان مسلم لیگ ن کا پنجاب میں انتخابی مہم کے آغاز کا اعلان

14 Jul 2023
14 Jul 2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن نے پنجاب میں باقاعدہ انتخابی مہم کے آغاز کا اعلان کردیا۔

مسلم لیگ سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آج سے مسلم لیگ ن انتخابی مہم کا آغاز کررہی ہے، انتخابی عمل کو بھر پور طریقے سے آگے لیکر چلیں گے، ہر حلقے میں ن لیگ کا امیدوار موجود ہوگا، صوبائی کے 297 اور  قومی اسمبلی کے 146 تمام حلقوں میں ن لیگی امیدوار میدان میں اتریں گے۔

لیگی رہنما نے کہا اس وقت پارٹی یوسی لیول تک منظم ہے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ بڑی ہی محدود ہوگی، ہم مخلص کارکنوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، شیر کا نشان ہر حلقے میں موجود ہو گا۔

انہوں نے کہا مسلم لیگ پاکستان کی خالق جماعت ہے، ن لیگ وہ جماعت ہے جس نے پاکستان کو ہر بحران سے نکالا،1998 میں ملک کو ناقابل تسخیر بنایا گیا، پاکستان ایشیئن ٹائیگر بننے جارہا تھا ایک سازش کے نتیجے میں نوازشریف کو سزا دی گئی، 2013 میں ملک میں 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی،  نوازشریف کی قیادت میں لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کو ختم کیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سازش کے تحت جماعت کو اور نوازشریف کو سزا دی گئی، پھر ایک فتنے نے ملک کی سیاست کو تقسیم کیا، اس شخص نے ملک کے نوجوانوں کو گمراہ کیا، وہ فتنہ ملک کے دفاع پر حملہ آور ہوا، گزشتہ 4 سال ترقی کا عمل رکا رہا،  4 سال تک چھوڑوں گا نہیں ،چور ڈاکو پر کام ہوا، انتقامی سیاست میں جھوٹے مقدمات بنائے گئے، بے گناہ لوگوں کو جیلوں میں پہنچایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کو بری طرح مجروح کیا گیا،   پاکستان کو ڈیفالٹ کے قریب تک پہنچا دیا گیا تھا،  ڈیفالٹ ہمارے سر پر لٹک رہا تھا ہم اس سے اب محفوظ ہیں، ہم نے ملک کو ایسے بحران سے بچایا جو ہمارے وجود کو لے ڈوبتا، وعدہ کرتے ہیں اس الیکشن میں کامیابی کے بعد ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا غریب آدمی کی زندگی مشکل ہوچکی ہے،ہم آسان کریں گے، ہم اس ملک میں رواداری کو فروغ دیں گے، اس میں کوئی شک نہیں اس وقت ملک بحرانی کیفیت میں ہے، 2013 میں عوام نے ہم پر اعتماد کیا،ہم پوری طرح پرامید ہیں اس مرتبہ بھی عوام یقیناً ہم پر اعتماد کریں گے۔

انہوں نے کہا ماضی میں پاکستان مسلم لیگ ن اور نوازشریف کے خلاف سازشیں ہوئیں، اس بار کوئی سازش نہیں ہوگی، پاکستان مسلم لیگ ن بطور جماعت انتقام اور نفرت پر یقین نہیں رکھتی، ہماری ترجیح ملک کی ترقی،بحران کا خاتمہ اور عوام کی خوشحالی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم کی تقسیم کو ختم کرنا ہماری ترجیح ہے،9 مئی کے واقعات پر جو کارروائی ہورہی ہے وہ انتقامی کارروائی نہیں ہے، جناح ہاؤس کو جو آگ لگائی گئی کیا یہ کوئی خود ساختہ معاملہ ہے؟ شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی، جس جتھے ،شرپسندوں نے یہ سرکشی کی ملک کے مروجہ قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا چیئرمین پی ٹی آئی تقریر کرتے رہے میری گرفتاری ریڈ لائن ہوگی، یہ سارا چیئرمین پی ٹی آئی کا کیا دھرا ہے، یہ کسی نے نہیں کرایا،جو ہوا انہوں نے خود کرایا ہے، ان کو خود کیسز کا سامنا کرنا چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے