اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سیشن کورٹ میں دوہرے قتل کا معاملہ، 5 نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

14 Jul 2023
14 Jul 2023

(لاہور نیوز) پولیس نے سیشن کورٹ اسلام پورہ میں میاں بیوی کے قتل کے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے مقتولین کی بیٹی کی مدعیت میں پانچ نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، مقدمہ میں لڑکی نے اپنے چچا، دو رشتہ داروں جمشید اور سیف کے علاوہ دو شوٹرز امیر اور اعظم کو نامزد کیا ہے، ملزمان کے خلاف قتل، اقدام قتل اور دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین چوہنگ میں 2022 میں ہونیوالے قتل کے کیس میں پیشی کے لیے آئے ہوئے تھے، پیشی سے واپس سیڑھیاں اترتے ہوئے دو ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے خاتون صغراں بی بی اور شوہر امین کو قتل کردیا۔

پولیس کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ واقعہ میں ملوث دو ملزمان کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا جبکہ باقی تین ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے، جلد دیگر ملزمان بھی قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

یاد رہے گزشتہ روز اسلام پورہ سیشن کورٹ میں پیشی پر آئے میاں بیوی کو مخالفین نے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے