اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ووٹ کے اندراج،کوائف کی درستگی ، اخراج اور منتقلی کی تاریخ میں توسیع

14 Jul 2023
14 Jul 2023

(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے ووٹ کے اندراج، کوائف کی درستگی، اخراج اور منتقلی ووٹ کی تاریخ میں توسیع کر دی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اب ووٹ کے اندراج، اخراج و درستگی کی آخری تاریخ 20 جولائی 2023 ہے، اس سلسلے میں ووٹر اپنے ووٹ سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کر کے اپنے ووٹ سے متعلق تفصیلات حاصل کریں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹ کا اندراج شناختی کارڈ پر موجود مستقل یا عارضی پتے میں سے کسی ایک پر کروایا جا سکتا ہے، اگر ووٹر اپنے ووٹ کا اندراج، منتقلی، اخراج یا کوائف میں درستگی چاہتے ہیں تو الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے فارم ڈاون لوڈ کرکے پر کریں اور اپنے متعلقہ ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر میں جمع کروائیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اندراج و منتقلی ووٹ کے لیے فارم نمبر 21 استعمال کریں، اعتراض اور اخراج ووٹ کے لیے فارم نمبر 22 استعمال کریں، کوائف کی درستگی کے لیے فارم نمبر 23 استعمال کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے