اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مزارات پر ’’نذرانہ آن لائن ‘‘ وصولی کیلئے ڈیجیٹلائزیشن کا آغاز

13 Jul 2023
13 Jul 2023

(ویب ڈیسک) محکمہ اوقاف پنجاب نے مزارات پر ڈیجیٹلائزیشن کا آغاز کردیا، ”نذرانہ آن لائن ” کے ذریعے ملکی و غیر ملکی عقیدت مند مزارات پر آن لائن چندہ جمع کراسکیں گے۔

سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کا کہنا ہے کہ اس جدید نظام سے نذرانوں کی کلیکشن زیادہ شفاف ہوگی، آن لائن ڈونیشن کے ذریعے اندرون وبیرون ملک سے ملنے والی رقم مزارات کی تعمیر و ترقی اور زائرین کی فلاح و بہود پر خرچ ہوگی۔

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے افسران کے ساتھ مزارات پر آن لائن نذرانوں کے حوالے سے ایوان اوقاف میں منعقدہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری اوقاف نے کہا کہ مزارات کی سکیورٹی اور وقف پراپرٹیز کی سرویلنس، مانیٹرنگ اور نگرانی کے لیے موثر حکمت عملی تشکیل دے دی ہے۔

انہوں نے کہا مزاراتِ مقدسہ روحانی آسودگی کا ذریعہ اور علمی و دینی تحقیق و جستجو کا وسیلہ ہیں، ان کی علمی و دینی حیثیت کو معتبر رکھنا محکمہ کی ذمہ داری ہے، موجودہ حکومت اسلامی اقدار کی بقا اور احیاء پر یقین رکھتی ہے جس کیلئے جملہ وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

اجلاس میں پنجاب انفارمشین ٹیکنالوجی بورڈ پنجاب کی طرف سے آن لائن ڈونیشن پورٹل پر سیکرٹری اوقاف کو بریفنگ دی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے