اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کے مزید دو نوجوان کرکٹرز سی پی ایل کا حصہ بن گئے

13 Jul 2023
13 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے دو نوجوان کرکٹرز صائم ایوب اور محمد حارث اس سال کیریبئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کیلئے ایکشن میں ہوں گے، دونوں پلیئرز کو گیانا ایمازون واریئرز نے سائن کرلیا ہے۔

اس سال سی پی ایل کا ایڈیشن 16 اگست سے 24 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں مزید 2 پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت کنفرم کردی گئی ہے۔

نوجوان ٹاپ آرڈر بیٹر صائم ایوب اور محمد حارث کو گیانا ایمازون واریئرز کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ محمد حارث کو افغانستان کے رحمٰن اللہ گرباز کے متبادل کے طور پر شامل کیا گیا ہے، رحمٰن اللہ گرباز نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے ٹیم کو چند میچز کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔

صائم ایوب اگر ون ڈے ٹیم میں منتخب نہ ہوئے تو وہ مکمل سی پی ایل کھیلیں گے ۔ صائم ایوب پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی نمائندگی کرچکے ہیں جبکہ بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں بھی وہ رنگپور رائیڈرز کی طرف سے دو میچز کھیل چکے ہیں۔

محمد حارث بھی پشاور زلمی سے کھیلے ہیں، بی پی ایل میں وہ سلہٹ کی نمائندگی کرچکے ہیں جبکہ اس سال لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کیلئے انہیں کینڈی کے سکواڈ میں منتخب کیا گیا ہے۔

کیریبئن پریمیئر لیگ میں دونوں پلیئرز وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کو جوائن کریں گے جبکہ محمد عامر اور عماد وسیم سی پی ایل میں جمیکا تلاواز کی جانب سے کھیلیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے