اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بادلوں نے لاہور کو لپیٹ میں لے لیا، مختلف علاقوں میں بارش

12 Jul 2023
12 Jul 2023

(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات کی جانب سے مون سون بارشوں کے سلسلے کی پیش گوئی سچ ثابت ہو گئی، بادلوں نے پنجاب کے صوبائی دارالحکومت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش جاری ہے۔

آج سے بارشوں کا نیا نظام ملک بھر میں اپنے پر پھیلا رہا ہے، شہر کے مختلف علاقوں ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی، گڑہی شاہو میں ہلکی بارش کے ساتھ موسم سہانا ہو گیا۔

یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے آج سے 17 جولائی تک مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کر رکھی ہے، جس کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں بادل برسیں گے، چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

دوسری جانب طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلا دھار بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، آندھی اور جھکڑ چلنے سے کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے