اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

استحکام پاکستان پارٹی سے بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے، شافع حسین

12 Jul 2023
12 Jul 2023

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری شافع حسین نے کہا کہ ہم نے نگران وزیراعظم کیلئے کوئی نام نہیں دیا۔ ہم سے ابھی کوئی نام نہیں مانگا گیا نہ ہی ابھی تک مشاورت ہوئی ہے، آگے جا کر استحکام پاکستان پارٹی سے بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ق شافع حسین نے کہا کہ سیاست اپنی اپنی، یہ مونس الٰہی کا اپنا فیصلہ تھا، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے معاملات بہتر ہو گئے ہیں، گجرات میں ق لیگ کے علاوہ ن لیگ اور پی ٹی آئی کا ووٹ بینک ہے، پی ٹی آئی سٹی یوتھ ونگ کا گجرات کا صدر ق لیگ میں شمولیت اختیار کر رہا ہے۔

ق لیگی رہنما نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ 15 سے 20 سیٹوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے، شہباز شریف سے ملاقات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ اٹھایا تھا، وزیر اعظم نے رانا ثنا اللہ کی سربراہی میں کمیٹی بنانے کا کہا، گجرات سے پنجاب اسمبلی کا الیکشن لڑوں گا۔

شافع حسین نے کہا کہ گجرات سے چودھری شجاعت حسین والی اور چکوال کی سیٹ سے سالک حسین الیکشن لڑیں گے، پی ٹی آئی کے لوگ ہمیں جوائن کر رہے ہیں، آئندہ ملاقات میں چودھری شجاعت حسین کے ساتھ میں بھی پرویز الٰہی سے ملاقات کے لئے جیل جاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ شجاعت حسین کی خواہش ہے کہ پرویز الٰہی جیل سے باہر آجائیں، مقدمات میں انتقامی کارروائی نہیں ہونی چاہئے، میرٹ پر مقدمات ہونے چاہئیں۔

چودھری شافع حسین نے کہا کہ چودھری سالک اور میری رائے ہے کہ اگر مونس الٰہی نے پی ٹی آئی چھوڑنی ہے تو اپنی جماعت بنا لیں، ہم سیاسی طور پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی دونوں کے ساتھ ملکر چلیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے